ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت مساجد اور اطراف میں خصوصی زیرو ویسٹ صفائی آپریشن

جمعہ 3 اکتوبر 2025 22:13

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جمعہ کے روز راولپنڈی ڈویژن کی تمام تحصیلوں میں خصوصی زیرو ویسٹ صفائی آپریشن کیا گیا۔ اس موقع پر مساجد کے ملحقہ علاقوں اور راستوں کو زیرو ویسٹ کرکے چونے کا چھڑکاؤ کیا گیا۔ صفائی مہم کے دوران نمازیوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے گئے اور صفائی ستھرائی میں تعاون کی اپیل بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ٹیموں نے مساجد کے آئمہ کرام اور خطیب حضرات سے ملاقاتیں کیں اور ان سے درخواست کی کہ وہ اپنے خطبات اور بیانات میں صفائی اور ستھرا پنجاب پروگرام کا پیغام نمازیوں تک پہنچائیں۔ عوام کو یہ بھی آگاہ کیا گیا کہ وہ کسی بھی صفائی سے متعلق شکایت یا معلومات کے لییہیلپ لائن 1139، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور موبائل ایپ سے استفادہ کر سکتے ہیں۔راولپنڈی شہر میں بارش کے باوجود آر ڈبلیو ایم سی کے ورکرز نے اپنے فرائض منصبی احسن انداز میں سرانجام دیے۔