پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کی دبنگ کارروائی، ناقص گوشت سپلائی کرنے والا گروہ پکڑا گیا ، 1200 کلو گوشت تلف

جمعہ 3 اکتوبر 2025 19:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے طویل ریکی کے بعد ناقص گوشت سپلائی کرنے والے گروہ کو پکڑ کر ایک ہزار 200 کلو پانی لگا ناقص اور بدبودار گوشت تلف کردیا۔ خفیہ اطلاعات ملنے پر گھر پر چھاپہ مارا گیا اور ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

گروہ کے سرغنہ نے وارث خان میں موجود ایک گھر میں گوشت کو اسٹور کیا ہوا تھا جسے جھنگ سے لاکر جڑواں شہروں میں سپلائی کیا جانا تھا۔

12 سو کلو پانی لگا ناقص اور بدبودار گوشت کو موقع پر تلف کردیا گیا۔ ویٹرنری ڈاکٹرز نے گوشت کی جانچ کرکے انسانی استعمال کے لیے انتہائی مضر قرار دیا۔ مزید کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو پولیس نے موقع سے گرفتار کرلیا جبکہ تھانے میں مقدمے کا اندراج بھی کروا دیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں ناقص گوشت کیخلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ \378

متعلقہ عنوان :