ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی کی ہدایت پر کنزیومر پروٹیکشن کونسل کا اجلاس

جمعہ 3 اکتوبر 2025 19:10

سرائےعالمگیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی کی ہدایت پر کنزیومر پروٹیکشن کونسل کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں صارفین کے حقوق کے تحفظ، زیر التواء مقدمات اور آگاہی مہم کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر کورٹ چوہدری فاروق نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر حکومت پنجاب نے ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ کنوزمر کورٹ قائم کردی ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججز اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو اختیارات سونپ دیئے گئے ہیں، صارفین انصاف کے حصول کے لیے ڈسٹرکٹ کنوزیومر کورٹس سے رجوع کرسکتے ہیں۔\378