عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا 32واں اجلاس

جمعہ 3 اکتوبر 2025 21:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا 32واں اجلاس کو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف فیکلٹیز کے ڈینز، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ خزانہ حکومت خیبرپختونخوا کے ایڈیشنل سیکرٹریز، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر فنانس، سنڈیکیٹ ممبران اور یونیورسٹی کے اہم افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کئے گئے اور سفارشات کی منظوری دی گئی جن میں دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے لیے معاوضہ پیکج، محکمہ قانون کے لیے وزٹنگ فیکلٹی کی خدمات حاصل کرنے کی اصولی منظوری اور دَستے و یومیہ اجرت پر کام کرنے والے عملے کی اجرت میں اضافہ شامل ہے۔ کمیٹی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد کے اقدامات کو سراہا جن میں یونیورسٹی کی سولرائزیشن، ای آفس سسٹم میں منتقلی اور پورے کیمپس میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب جیسے عملی اقدامات شامل ہیں۔ وائس چانسلر نے اجلاس کے شرکاء کو یونیورسٹی کی بجٹ کے مطابق پیشرفت سے آگاہ کیا اور تمام ممبران و ٹیم کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔