سوشل میڈیا پر آزاد جموں و کشمیر میں جاری مذاکرات بارے قیاس آرائیوں سے گریز کریں، مستند خبر سے مذاکراتی کمیٹی آگاہ کرے گی، محکمہ اطلاعات

جمعہ 3 اکتوبر 2025 21:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) محکمہ اطلاعات آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر آزاد جموں و کشمیر میں جاری مذاکرات کے بارے میں قیاس آرائیوں سے گریز کریں،مستند خبر سے مذاکراتی کمیٹی آگاہ کرے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ آزاد کشمیر سے جاری بیان کے مطابق ترجمان نے کہا کہ میڈیا ذمہ دار ہے اور وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرے،مستند خبروں سے مذاکراتی کمیٹی کی طرف سے پریس کانفرنس کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔