فیصل آباد ،موٹروے پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق،2 افراد زخمی

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 10:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں موٹروے پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ چک نمبر 653 کے قریب موٹروے پر اس وقت پیش آیا جب ملتان سے لاہور جانے والا ٹرک ڈرائیور کو نیند آجانے کی وجہ سے بے قابو ہو کر موٹر وے کے کنارے کھڑے ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 37 سالہ نوید جاں بحق اور 23 سالہ محمد آصف اور 23 سالہ غلام عباس زخمی ہوگئے۔ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق ہونے والے کی نعش بھی ضروری کارروائی کے بعد جڑانوالہ ہسپتال منتقل کر دی گئی۔