الحمراء میں بین الاقومی تھیٹر فیسٹیول 10اکتوبر سے شروع ، شیڈول جاری

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں 6روزہ ’’پنجاب ماس بین الاقومی تھیٹر فیسٹیول ‘‘ 10اکتوبر سے شروع ہورہا ہے۔ فیسٹیول حکومت پنجاب کا معیاری تھیٹر کی ترویج و ترقی کی طرف ایک انقلابی قد م ہے۔جس میں پاکستان سمیت دُنیا کے سات ممالک سے آرٹسٹ شرکت کرکے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔فیسٹیول میں چھ بین الاقومی پرفارمنسز ہیں،نو نیشنل پرفارمنسز ،چار تھیٹر ورکشاپس،پانچ پینل ڈسکشن کے علاوہ دیگر سرگرمیاں شامل ہونگی۔

11اکتوبر کو ماس فائونڈیشن اپنا کھیل’’دی زیرو لائن‘‘ ،الحمراء اور اجوکاء کی مشترکہ پیشکش ،ْ کھیل’’یہ عورتیں کہاں گئیں‘‘ پیش ہوگا،چین کی تھیٹر کمپنی ،ْ لینڈ سٹیجنگ اپنا کھیل ’’Ugly Dad‘‘ پیش کرئے گی۔

(جاری ہے)

12اکتوبر کو ماس فائونڈیشن ڈرامہ ’’پرماشر سنگھ‘‘اور فرانس کا لاولگا اپنا ڈرامہ ’’Monsieur Et Makame O‘‘ پیش کرئے گا۔13اکتوبر کو جی سی ڈرامیٹک کلب اینڈ تھیٹر ری پبلک پاکستان اپنا کھیل ’’تو کون‘‘ لے کر آ رہا ہے۔

اسی روز یونان کا تھیٹر گروپ TerrArteاپنا ڈرامہ ’’Ekthesis‘‘ پاکستانیوں کی نظر کرئے گا۔فیسٹیول اپنی آب وتاب سے آگے بڑھتے ہوئے 14اکتوبر کو دوکھیل لے کر آرہا ہے جس میں یو سی پی ڈرامیٹک سوسائٹی ،ْپاکستان اپنا کھیل ’’The Knot‘‘ حاضرین کے ذوق کی نذر کرئے گی۔اسی روز کیریٹو گروپ ،پاکستان کاکھیل ’’Youlida‘‘ فیسٹیول کو چار چاند لگائے گا،ایران سے آئے مہمان آرٹسٹ Oynar Theatre Groupکے زیر سایہ اپنا ڈرامہ ’’Antigone‘‘اپنے فن کا مظاہرہ کرئے گے۔

اس طرح فیسٹیول کے اختتامی روز کو دو کھیل بین الاقومی فیسٹیول کا حصہ ہونگے۔فیسٹیول میں پنجاب یونیورسٹی کا ناٹک گروپ بھی بڑھ چڑھ کر شرکت کر رہا ہے جو ایک بامعنی کھیل ’’کہو مجھ سے محبت ہے‘‘کو سٹیج کرئے گا۔DramaEd,Pakistanاپنا کھیل ’’RED‘‘ ،جبکہ A joint Venture Of Courage Theatre Tunisia and Trinity School Lahore ,Pakistan اپنا کھیل ’’Shadow Of War‘‘ لے کر آر ہا ہے۔