امریکا، عرب ممالک کے دباؤ نے نیتن یاہو کو لچک دکھانے پر مجبور کیا، امریکی اخبار کا دعویٰ

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 21:45

دو حہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد امریکا اور عرب ممالک کے دباؤ نے نیتن یاہو کو ’غزہ امن منصوبے‘ پر لچک دکھانے پر مجبور کیا۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں اسرائیلی حملے نے قطر میں غزہ پر مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کیا جس پر خطے اور واشنگٹن سے شدید ردِعمل سامنے آیا۔دوسری جانب پاکستان میں مختلف طبقہ فکر کی جانب سے منصوبے پر اختلاف سامنے آیا ہے۔