پشاور میں بھی ریکوری کے وقت زیر حراست ملزم ساتھیوں کے حملے میں ہلاک ہونے لگے

اتوار 5 اکتوبر 2025 13:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء) خیبر پختونخوا کے مرکزی شہر پشاور میں ریکوری کے وقت زیر حراست ملزم ساتھیوں کے حملے میں ہلاک ہونے لگے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے مقامی پولیس کے حوالے سے بتایاکہ پشاور میں ایک مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم ساتھی سمیت ہلاک ہو گیا ہے، ملزم بسم اللہ کو ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ 4 ملزمان نے زیر حراست ملزم کو چھڑوانے کے لیے حملہ کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق اہل کاروں اور حملہ آوروں کے درمیان دو طرفہ فائرنگ میں زیر حراست ملزم بسم اللہ اور اس کا ساتھی مارا گیا، حملہ آور فرار ہو گئے۔