ایران، تہران کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق، 25 زخمی ہو گئے

اتوار 5 اکتوبر 2025 14:00

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2025ء) ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں کم از کم 2 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق نیم سرکاری خبر رساں ادارے مہر نے اتوار کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 19 منٹ پر دماوند اور فیروز کوہ کے درمیان ابسرد شہر کی سڑک پر پیش آیا جس میں ایک ٹرک، ایک منی بس اور ایک سیڈان کار آپس میں ٹکرا گئیں۔

تہران ایمرجنسی میڈیکل سروسز (ای ایم ایس) کے ترجمان شروین تبریزی نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر تین ایمبولینسیں، ایک ایمبولینس بس اور ای ایم ایس کی دو اضافی گاڑیاں روانہ کی گئیں۔ابسرد شہر تہران کے مشرق میں تقریباً 70 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔