Live Updates

کمالیہ ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں ڈور ٹو ڈور راشن بیگز تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری

اتوار 5 اکتوبر 2025 14:20

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو اور اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر کی زیر نگرانی موضع محرم کاٹھیا کے سیلاب زدگان میں راشن بیگز تقسیم کیے گئے ۔اس موقع پر چیف آفیسر علی رضا، ریونیو آفیسر محمد اشرف اور پاک فوج کے جوان بھی موجود تھے جنہوں نے راشن بیگز کی تقسیم میں عملی طور پر حصہ لیا۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو روزمرہ استعمال کی اشیا فراہم کی گئیں تاکہ وہ مشکل حالات میں سہارا حاصل کر سکیں۔ مزید برآں، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں ڈور ٹو ڈور راشن بیگز تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے تاکہ کوئی بھی متاثرہ خاندان امداد سے محروم نہ رہ جائے ۔مقامی آبادی نے حکومتِ پنجاب، ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کے اس فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات