لندن میں فلسطین کی حمایت میں نعرے لگانے والے سیکڑوں افراد گرفتار

مظاہرین نے میں فلسطین ایکشن کی حمایت کرتا ہوں کے نعروں کے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے

اتوار 5 اکتوبر 2025 14:55

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء) لندن میں غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج کرنے والے سیکڑوں افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق لندن کے معروف ٹریفگلر اسکوائر پر غزہ میں اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی نسل کشی کے خلاف دھرنے پر پولیس نے دھاوا بول کر سیکڑوں افراد کو حراست میں لے لیا۔مظاہرے میں یہودی، عیسائی، مسلمان اور سکھ افراد شامل تھے جو غزہ میں ہونے والی نسل کشی کے خلاف آواز اٹھا رہے تھے۔مظاہرین نے میں نسل کشی کی مخالفت اور فلسطین ایکشن کی حمایت کرتا ہوں کے نعروں کے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔لندن پولیس نے 492 افراد کو حراست میں لینے کی تصدیق کی ہے۔