ٹرمپ منصوبے پر عمل درآمد کے لیے مذاکرات عریش میں نہیں ہوں گے، مصری ذرائع

اتوار 5 اکتوبر 2025 14:55

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء)مصری ذرائع نے اسرائیلی میڈیا کی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ آنے والے دنوں میں غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے مصر میں ہونے والے مذاکرات شمالی سینائی کی گورنری عریش میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ عریش شہر ٹرمپ کے منصوبے کے حوالے سے کسی بھی اجلاس یا مذاکرات کی میزبانی نہیں کرے گا۔ اس دعوے کہ مذاکرات عریش میں ہوں گے کے پیچھے ایک بدنیتی پر مبنی ارادہ ہے اور اس کا مقصد اندرونی خلفشار پیدا کرنا ہے۔