Live Updates

مظفرگڑھ ،وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ خاندانوں کو خشک راشن اور اشیائے ضروریہ بلا امتیاز تقسیم کی جا رہی ہیں،ڈپٹی کمشنر

اتوار 5 اکتوبر 2025 17:20

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ خاندانوں کو خشک راشن اور اشیاء ضروریہ بلا امتیاز تقسیم کی جارہی ہیں تاکہ متاثرین اپنی بنیادی ضروریات پوری کر سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں راشن کی ترسیل کا عمل متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں شفاف اور منظم طریقے سے تقسیم کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

کسی بھی متاثرہ گھرانے کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے راشن،صاف پانی کی فراہمی سمیت طبی سہولیات اور دیگر سرگرمیاں جاری ہیں۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مچھروں کا سپرے بھی کیا جا رہا یے اور موسپل بھی تقسیم کی جا رہی ہے۔۔ضلعی انتظامیہ متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور امدادی سامان کی فراہمی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ متاثرین سیلاب کی امداد کے لیے فلاحی تنظیمیں، این جی اوز اور مخیر حضرات بھی پیش پیش ہیں اور ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے مختلف علاقوں میں راشن سمیت ضروری اشیاء تقسیم کر رہے ہیں۔\378

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات