ٴنوشکی:اقوام امیرزئی چونگزئی مینگل کی جانب سے کلی قادر آباد میں شاندار دستاربندی تقریب کا انعقاد

اتوار 5 اکتوبر 2025 21:10

ًنوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2025ء) اقوام امیرزئی چونگزئی مینگل کی جانب سے کلی قادر آباد میں شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں کے علاوہ صوبہ سندھ سے بھی بڑی تعداد میں قبائلی عمائدین، اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔تقریب کی صدارت ممتاز قبائلی شخصیت سردار لیاقت علی امیرزئی مینگل نے کی۔

اس موقع پر قبائلی رسم و رواج کے مطابق اقوام امیرزئی کے طائفہ چونگزئی نے اپنے نئے منتخب ٹکری مولوی عبدالہادی چونگزئی امیرزئی مینگل کی شاندار دستاربندی کی۔دستاربندی کی رسم میں سردار لیاقت علی امیرزئی مینگل چیف آف نوزئی سردار عبدالمجید محمودزئی مینگل، سردار زادہ بہرام خان زگر مینگل، استاد امداد اللہ مینگل، سردار محمد بخش سیف دینی مینگل، سردار ضیا الرحمن ہمداڑی مینگل، سردار مبارک خان گزوزئی مینگل، سردار عبدالولی بارانزئی مینگل، میر افضل خان مینگل حاجی گل حسن ماندائی مینگل، حاجی عاقل شاہ مینگل ، ریٹائرڈ ایس پی حاجی پیر جان مینگل، سخی دارو خان مینگل نزیر بلوچ ۔

(جاری ہے)

حاجی میر احمد مینگل، ، آغا موسی جان ، چاغی سے حاجی نور احمد مینگل، میر جیند خان مینگل، منظور احمد مینگل، میر عبدالجبار امیرزئی مینگل، پروفیسر (ریٹائرڈ) حاجی لعل محمد سیف دینی مینگل، حاجی علی جان توتازئی مینگل، میر موسی خان امیرزئی مینگل، شیخ الحدیث مولانا اختر محمد مینگل، الحاج مولانا شاہ نظر امیرزئی چونگزئی مینگل، سیٹ عبدالقادر چونگزئی مینگل، حاجی رمضان چونگزئی مینگل انجمن تاجران پھول پینل کے صدارتی امیدوار میر محمد اسماعیل مینگل میر عبدالباقی امیرزئی مینگل گلستان ولا سمیت دیگر معزز عمائدین نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب ٹکری مولوی عبدالہادی چونگزئی امیرزئی مینگل نے کہا:"میں سب سے پہلے اپنے قبیلہ چونگزئی کے تمام بزرگوں اور نوجوانوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے ٹکری منتخب کیا۔

یہ میرے لیے اعزاز کے ساتھ ایک بھاری ذمہ داری بھی ہے۔ میں اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ مجھے اپنی قوم کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائی میرا مقصد صرف اپنے قبیلہ ہی نہیں بلکہ پورے علاقے کی بہتری اور قبائلی بھائی چارگی کو فروغ دینا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے معاشرے میں انصاف، مساوات اور باہمی احترام کو فروغ دیں۔ ہمارے لیے تمام اقوام برابر ہیں، ہم سب ایک ہی بھائی چارے کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔

> میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں قبیلہ چونگزئی کی روایات کو زندہ رکھتے ہوئے، عدل و مساوات، بھائی چارے اور خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاں گا۔ یہ منصب میرے لیے عزت نہیں بلکہ خدمت کا موقع ہے، اور میں اسے اپنی قوم کے اعتماد کا قرض سمجھتا ہوں۔ آخر میں، میں ان تمام قبائلی عمائدین، سرداروں اور مہمانوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جو بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں سے سفر طے کر کے اس بابرکت موقع پر شریک ہوئے تقریب کے آخر میں کمیٹی کے ممبران عبدالمنان مینگل، حاجی فیض اللہ مینگل، رحمان صابر مینگل، احمد مینگل اور حافظ عبدالباقی مینگل کی جانب سے بہترین انتظامات کیے گئے۔

تمام شرکا کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔ اس شاندار پروگرام کی تیاری اور مہمانوں کی تواضع نوشکی کے معروف الحکمت ٹینٹ سروس اور مشہور پکوان ماسٹر استاد نزیر احمد مینگل کے ہاتھوں تیار کردہ مزیدار کھانوں سے کی گئی۔