راجوری میں سڑک کے حادثے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک

پیر 6 اکتوبر 2025 16:35

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع راجوری میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجی اس وقت ہلاک ہوگیاجب اس کی موٹر سائیکل ضلع میں سندر بنی کے علاقے راہ سالیوٹ کے قریب ہائی وے پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت رومی شرما کے طور پر کی گئی ہے جس کی عمر 30 سے 35سال کے درمیان ہے اوروہ سالیوٹ کا رہنے والا تھا۔

اسے فوری طور پر سندر بنی کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ادھر ضلع ریاسی کے علاقے ملائی کے قریب ایک وکیل کی گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگری جسے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ دریں اثناء ضلع کشتواڑ میں دریائے چناب سے دو بچوں کی ماں شریفہ بیگم کی لاش برآمد ہوئی۔ وہ 18 ستمبر سے سے لاپتہ تھی۔