پولیس آرڈر 2025 میں ترمیم کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

پیر 6 اکتوبر 2025 14:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے پولیس آرڈر 2002 میں سال 2025 کے دوران کی گئی ترمیم کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے شہری شاہد محمود کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پولیس آرڈر 2025 میں کی گئی ترمیم کو کالعدم قرار دے۔سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ حکومت کو آئین کے آرٹیکل 142 کے تحت ترمیم کا حق حاصل ہے، اور یہ حکومتی پالیسی کا معاملہ ہے جسے چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ۔