خیبر، جمرود پولیس کی منشیات کے مقدمات میں مطلوب مشہور منشیات فروش کے خلاف کامیاب کارروائی، 5 کلوگرام آئس برآمد، ایک ملزم گرفتار

پیر 6 اکتوبر 2025 14:46

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) خیبر میں جمرود پولیس نے پیر کو منشیات کے مقدمات میں مطلوب مشہور منشیات فروش کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 5 کلوگرام آئس برآمد کر لی ۔خیبر پولیس تر جمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر رائے مظہر اقبال کی قیادت میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اسی تسلسل میں ایس ایچ او جمرود نسیم خان کی نگرانی میں انچارج زرمت خان شہید چوکی بخت منیر کی سربراہی میں حواس خان و دیگر پولیس ٹیم نے علاقے شاکس کباڑی مارکیٹ کے قریب ناکہ بندی کے دوران مشتبہ شخص نور داد ولد سردار خان کو گرفتار کیا۔ جن سے دوران تلاشی 5 کلوگرام آئس برآمد کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ایس ایچ او جمرود نسیم خان نے کہا کہ ملزم بدنام زمانہ منشیات فروش ہے جو مختلف علاقوں کو آئس سپلائی کرتا رہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں جن سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :