ایس ایچ او ارشاد عمر پر فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد کا آرمی پایاں کادورہ

پیر 6 اکتوبر 2025 16:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) تھانہ ارمڑ کی حدود ارمڑ پایاں میں ایس ایچ او ارشاد عمر پر فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد دیگر پولیس افسران و اہلکاروں کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز نے موقع پر صورتحال کا جائزہ لیا اور فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھاری نفری کے ہمراہ سرچ آپریشن کی براہِ راست نگرانی کی۔فائرنگ کرنے والے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ قانون شکن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔