خلیجی ممالک کی معیشت میں 3 فیصد اضافہ، غیر تیل شعبوں کا نمایاں کردار

پیر 6 اکتوبر 2025 16:21

مسقط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) خلیجی ممالک کی معیشت میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس میں غیر تیل شعبوں کا نمایاں کردار رہا۔

(جاری ہے)

اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے اعداد و شمار کے مطابق 2025 کی پہلی سہ ماہی میں جی سی سی ممالک کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) 3 فیصد بڑھ کر 588.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 570.9 ارب ڈالر تھی۔

جی سی سی اسٹیٹسٹیکل سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں غیر تیل سرگرمیوں نے معیشت میں 73.2 فیصد حصہ ڈالا جبکہ تیل کی سرگرمیوں کا حصہ 26.8 فیصد رہا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 2025 کی پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی موجودہ قیمتوں پر سہ ماہی بنیادوں پر 0.1 فیصد بڑھی جو 2024 کی آخری سہ ماہی میں 587.8 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :