گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا عالمی یوم فن تعمیر پر خصوصی پیغام

گرین انفرا اسٹرکچر سندھ کے روشن مستقبل کی بنیاد بنے گا۔ شہری منصوبہ بندی میں موسمیاتی تبدیلی کو مدِنظر رکھنا ہوگا

پیر 6 اکتوبر 2025 21:43

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا عالمی یوم فن تعمیر پر خصوصی پیغام
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالمی یومِ فنِ تعمیر پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ماحول دوست تعمیرات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ پائیدار ترقی کے لیے جدید اور محفوظ عمارتیں ناگزیر ہیں۔

(جاری ہے)

فنِ تعمیر میں ماحول کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ گرین انفرا اسٹرکچر سندھ کے روشن مستقبل کی بنیاد بنے گا۔ شہری منصوبہ بندی میں موسمیاتی تبدیلی کو مدِنظر رکھنا ہوگا۔گورنرسندھ نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم تعمیر کریں گے ایسا سندھ جو ماحول، تہذیب اور ترقی کا حسین امتزاج ہو۔

متعلقہ عنوان :