پی پی ایس سی ،مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان

پیر 6 اکتوبر 2025 17:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پی پی ایس سی کے مطابق پنجاب پولیس ڈیپارٹمنٹ میں سٹینوگرافر کی 277اسامیوں پر 84امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ،محکمہ زراعت (واٹر مینجمنٹ وِنگ)میں پبلسٹی آفیسر کی ایک آسامی پر 6 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ،پنجاب سیڈ کارپوریشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس/اکائونٹ/آڈٹ کی ایک آسامی پر 5امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ۔

اس کے ساتھ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں بلڈنگ انسپکٹر کی 63اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کیا گیا اور محکمہ ہوم (پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول سروس)میں پیرول/پروبیشن آفیسر کی 22اسامیوں پر 21 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ۔ سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :