سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید کی زیر صدارت غیر معیاری دودھ اور گوشت کیخلاف مہم بارے اہم اجلاس

عوامی سہولت کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں کے معروف پوائنٹس پر مفت دودھ چیک کرنے کی سہولت دی جائے غیر معیاری دودھ اور گوشت بیچنے پر 691 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے جاچکے ہیں‘ بریفنگ

پیر 6 اکتوبر 2025 18:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید کی زیر صدارت غیر معیاری دودھ اور گوشت کے خلاف مہم بارے اہم اجلاس ہوا،ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے حالیہ کریک ڈاؤن اور رواں سال کی کارکردگی بارے آگاہ کیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 25 اضلاع میں 192 ملاوٹ شدہ دودھ بنانے والے نیٹ ورکس پکڑے گئے، غیر معیاری دودھ اور گوشت بیچنے پر 691 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ غیر قانونی سہولت کاری یا کرپشن کی شکایات پر متعلقہ افسر کیخلاف قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے، لاہور، فیصل آباد اور ملتان کی آپریشن ٹیموں کے ساتھ ساتھ لیبارٹریز کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے،سیکرٹری پرائس کنٹرول نے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو ماہانہ بنیادوں پر چیک کرنے کی ہداہت کی ڈاکٹر کرن خورشید نے واضح کیا کہ غیر معیاری دودھ کی پہچان0اور جعلی لیبلنگ کیخلاف پبلک سروس میسجز نشر کیے جائیں ، عوامی سہولت کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں کے معروف پوائنٹس پر مفت دودھ چیک کرنے کی سہولت فراہم کی جائے۔