ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)کی زیر صدارت مائننگ لائیزان کمیٹی کا اجلاس

معدنی وسائل کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام، دریائے سوات و دیگر مقامات پر مائننگ سرگرمیوں کے تدارک ،قدرتی حسن کے تحفظ کیلئے اقدامات پر غور

پیر 6 اکتوبر 2025 19:05

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) ضلع مائننگ لائیزان کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)سوات محب اللہ خان یوسفزئی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز سوات، محکمہ ایریگیشن، پولیس اور پی ایم آر یو برانچ کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر میں معدنی وسائل کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام، دریائے سوات اور دیگر مقامات پر مائننگ سرگرمیوں کے تدارک اور قدرتی حسن کے تحفظ کے لیے اقدامات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محب اللہ خان یوسفزئی نے کہا کہ دریاں اور پہاڑوں کا حسین امتزاج سوات کی اصل خوبصورتی ہے، اور اس قدرتی حسن کا تحفظ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق دریائے سوات سمیت تمام مقامات پر مائننگ کی ہر قسم کی سرگرمی پر مکمل پابندی عائد ہے، جس پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور محکمہ معدنیات بھرپور کوآرڈی نیشن کے ساتھ فیلڈ میں نگرانی کریں، اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ دریاں، قدرتی وسائل اور ماحول کے تحفظ میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے سوات کا قدرتی حسن برقرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :