سوات، مسلح افراد کی گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ ،دو افراد زخمی

پیر 6 اکتوبر 2025 19:05

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے شلیدر میں مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں ، جنہیں طبی امداد کے لیے آر ایچ سی اسپتال بحرین منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان حضرت حسین، صدام حسین اور اقبال حسین پسران کاکی ساکنان ڈنکارہ شلدر نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نثار احمد اور اس کی اہلیہ زخمی ہوگئی ۔ ملزمان نے مجروح نثار احمد کی بیٹی مسما ة(س)کواغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :