کوہاٹ ،مختلف حادثات ،طالب علم جاں بحق ،14 افراد زخمی

پیر 6 اکتوبر 2025 19:10

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) کوہاٹ میں ٹریفک حادثات میں سال طالب علم جاں بحق ،14 افراد زخمی ہوگئے۔ کوہاٹ شہر کے علاقہ کوتل ٹاؤن شپ کے قریب پشاور روڈ پر موٹرکار اورموٹرسائیکل کے مابین خوفناک تصادم کے نتیجے میں جماعت دہم کا طالب علم ساجد سلیم ساتھی منصور سمیت شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں کو ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہاٹ پہنچادیا گیا جہاں ساجد سلیم زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا ۔

(جاری ہے)

ادھر کوہاٹ کی تحصیل لاچی کی حدودمیں انڈس ہائی وے پر واقع رنگین آباد چوک میں ٹانک سے پشاور جانے والی مسافر کوچ اور ٹرانزٹ مکسچرکے مابین تصادم کے نتیجے میں چار مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پرریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے جائے حادثہ پہنچ کرتمام زخمیوں کوڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہاٹ پہنچادیا۔ زخمیوں میں شاہد اور عصمت اللہ ساکنان لکی مروت‘ عطاء الرحمن سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان اور گلفام سکنہ کرک شامل ہیں۔ گزشتہ روز قبائلی ضلع کرم کے سرحدی علاقہ احمدی شمع کے قریب مسافر پک اپ تیزرفتاری کی وجہ بے قابو ہوکر گرکر دریائے کرم میں جاگری جس کے نتیجے میں 9 مسافر زخمی ہوگئے۔اطلا ع ملنے پر ریسکیوٹیموں نے پہنچ کر زخمیوں کو ٹائپ ڈی ہسپتال ٹل منتقل کردیا۔