تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کی کارروائی، گاڑی کے ذریعے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

پیر 6 اکتوبر 2025 19:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے ذریعے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کر لیا۔

(جاری ہے)

کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق قیام امن کی خاطر ضلع بھر میں ناکہ بندیاں اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ مزید تیز کردیا گیا ہے،اس دوران ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ علی آدرش مجمر نے خفیہ اطلاع ملنے پر گاڑی کے ذریعے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی جبکہ ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت نوید عرف عزیز ولد عبد الکریم سکنہ سکندر ٹاون سے ہوئی۔

ملزم گاڑی کے ذریعے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا جس کو خفیہ اطلاع ملنے پر تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود سروس روڈ پر گرفتار کرلیا گیا جبکہ کارروائی کے دوران 10عدد شارٹ گن بارہ بور برآمد کرلئے گئے ہیں۔ملزم نے دوران تفتیش اسلحہ سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا جبکہ اسلحہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے۔