ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نومبر کے بعد بھی ذمہ داریاں انجام دیں گے، سیکیورٹی ذرائع

پیر 6 اکتوبر 2025 20:45

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نومبر کے بعد بھی ذمہ داریاں ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا، نومبر کے بعد بھی اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کی مدت ملازمت نومبر میں ختم ہورہی ہے تاہم وہ اس کے ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس کے عہدے پر نومبر کے بعد بھی بدستور کام کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ ستمبر 2024 میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا۔معمول اور روایت کے مطابق نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا اعلامیہ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔