
کے ایم سی میں گلشن ضیا کے مکینوں کو مظاہرہ کرنے کی سزا،متاثرہ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج
رات تین بجے 25ستمبر کو مسلح افراد نے ہمارے گھروں پر حملہ کیا۔ ہماری عورتیں منتیں کرنے لگیں تو بے حرمتی کی،متاثرہ افراد
پیر 6 اکتوبر 2025 21:05
(جاری ہے)
ہماری عورتیں منتیں کرنے لگیں تو بے حرمتی کی۔ ایک خاتون کو ڈنڈا مارا۔ ہمارے گھر کا سامان اٹھا کر پھینک دیا۔
علاقے کے افراد نے تصدیق کی کہ یہ لوگ دس سال سے رہ رہے ہیں۔غفار قاضی فیصل رضوی کی اسٹیٹ ایجنسی کے لئے بھی کام کرتا ہے۔ عاصم حسین کچھ دن سے نہیں آرہا وہ بندوقیں لے کر پولیس اورسٹی وارڈنز کے ساتھ وصولیاں کرنے آتے تھے، ہم نے دو دو لاکھ دیئے لیکن پھر بھی ہمیں تنگ کیا جا رہا ہے۔ فیصل رضوی کہتا ہے کہ مصطفی کمال نے سارے جعلی کام کئے۔ ہم نے سارے نقشے جعلی قرار دے دیئے ہیں۔ گھر خالی کرو، کئی خاندان کنواری بچیوں کی وجہ سے نقل مکانی کر گئے۔ انکے گھروں پر غفار قاضی نے فیملیز بٹھا دی ہیں۔ ایم کیو ایم نے مدد سے انکار کردیا جبکہ لیزیں مصطفی کمال نے کرائی تھیں جو 2008-2010تک کیمپ لگا کر کرائی گئیں۔ عقیل اسوقت لیزیں کر رہا تھا اسے پکڑ کر تصدیق کی جائے۔ افضل زیدی کا بندہ شکیل ہم سے ہر مہینے رقم لے کر جاتا ہے۔ علی خورشیدی نے کہا کہ مصطفی کمال کے کام میں ہاتھ نہیں ڈالیں گے۔ یہ تو خود لڑ رہے ہیں۔ عابد ستی کے پاس گئے کہا کہ فیصل رضوی کو پیسے دے دو بچ جا گے۔ جمیل ڈائری نے ایک ہزار ایکڑ پر قبضہ کر رکھا ہے۔غفار قاضی سے رابطہ کیا تو اسٹیٹ ایجنسی سے غائب ہوگیا۔ افضل زیدی نے کہا کہ پی ڈی اورنگی با اختیار ہے میئر اسے براہ راست ہدایت دیتے ہیں مجھے علم نہیں۔ سیف عباس نے کہا کہ پی ڈی سے سوال کرو میرا تعلق نہیں۔ مفتی منیب الرحمان کے نمائندے مولانا رفیق نے کہا کہ ہمارے ساتھ رضا عباس نے اورمیئر نے فراڈ کیا۔ سنی مساجد میں دکانوں کی تعمیر رک جانے پر مساجد کے اماموں نے میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔ پٹرول پمپ کے امالگا میشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے سب رجسٹرار نے کہا کہ اسکین کرکے جعلی کاغزات بھیجے جا رہے ہیں۔ہم نے کام روک دیا ہے۔ فیصل رضوی کو بار بار فون کیا۔ عدنان نامی شخص نے کہا کہ صاحب بزی ہیں۔ کلثوم کی پچاس جعلی موٹیشن پر فیصل رضوی کے بندے نے کہا کہ عقیل، کلثوم کی سروس ختم کرنے کے لئے شوکاز بھیج دیا ہے، مقصود ملک نے حلفی بیان دیا۔ اینٹی کرپشن کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ اس سوال پر کہ جعلسازی پر فیصل رضوی کے خلاف کیا کاروائی کی گئی۔ سیف عباس دفتر چھوڑ کر چلے گئے۔ اینٹی کرپشن کے افسر نے کہا کہ فیصل رضوی کی جعلسازیوں کی رپورٹس ہیں اور جعلی رپورٹس پر اینٹی کرپشن جج کاروائی کریں گے۔ میئر کے نمائندے کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ فیصل رضوی سے کچھ نہیں لیا ہمیں بھی اسکی کرپشن کی رپورٹس ہیں۔ جلد ہٹا دیں گے میئر خفیہ تحقیقات کر رہے ہیں۔ جعلی خبروں کی اشاعت پر لیٹر جاری کردیا ہے۔ کوئی بیان نہیں دے گا۔ عثمان رضا زیدی، معظم قریشی کے بارے میں بات پر میئر آفس نے فون بند کردیا جبکہ انور سیال وزیر کے بہنوئی نعمان میڈیا ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم بغیر ثبوت کے کسی افسر کا بیان جاری نہیں کریں گے۔ لیگل نوٹس مجھے نہیں ملے۔ ہوسکتا ہے میرے کسی بندے کو پیسے دے کر خبر فیصل رضوی نے چلوا دی ہو۔ تحقیقات جاری ہیں عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جاتا رہے گا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان زندہ باد، پی ٹی آئی پائندہ باد!
-
سندھ میں صحافیوں کا قتل عام جاری
-
جشنِ بہاراں کے دوران محفوظ بسنت منانے کیلئے قانون میں مجوزہ ترامیم پر تفصیلی غور
-
حکومت پنجاب اور نجی سیکٹر میں گندم کی فصل 3500 روپے فی من خریدنے کا معاہدہ ہوگیا
-
کمپٹیشن کمیشن نے اسٹیل کارٹل پر ڈیڑھ ارب روپے جرمانہ عائد کر دیا
-
سندھ کے ضلع جامشورو میں گیس کا ذخیرہ دریافت
-
سہیل آفریدی خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ نہیں بنیں گے
-
سلامتی کونسل: پیچیدہ تنازعات افریقہ کی ترقی میں رکاوٹ، یو این نمائندہ
-
ماحول دوست توانائی اپنائیں، بڑھتے درجہ حرارت کو قابو میں لائیں: گوتیرش
-
کپاس کا عالمی دن: کسانوں کی جہدوجہد کو سلام پیش کرنے کا موقع، ایف اے او
-
علی امین گنڈاپور کے عمران خان کے ساتھ تعلقات خراب ہوگئے ہیں
-
شہباز حکومت کا انوکھا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.