Live Updates

ہلال احمر پنجاب کا خانیوال اور گرد و نواح کی سیلاب متاثرین خیمہ بستیوں میں بحالی آپریشن جاری

پیر 6 اکتوبر 2025 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) ہلال احمر پنجاب کا خانیوال اور گرد و نواح کی سیلاب متاثرین خیمہ بستیوں میں بحالی آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزمعروف سماجی رہنماؤں ارسلان بابر اور سلمان کی جانب سے ہلال احمر کے زیر اہتمام خانیوال کی نواحی بستیوں گڑھ 14،گڑھ 12،گڑھ 27 اور گڑھ 28 میں سیلاب متاثرین کے275خاندانوں میں راشن کے پیکٹ تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر چیئرمین میاں محمد حنیف (ستارہ امیتاز)نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہلال احمر ایک فلاحی بین الاقوامی تنظیم ہے، صاحب حیثیت افراد کو سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے آنا چاہیے تاکہ ان کی جلدبحالی ممکن ہو سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم دن رات فلاحی کاموں میں مصروف ہیں تاکہ مصیبت کے وقت سیلاب متاثرین کو ہر ممکن مدد مل سکے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :