
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے افغانستان میں سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے خودمختار ادارہ قائم کر دیا
منگل 7 اکتوبر 2025 10:00
(جاری ہے)
اس کا مقصد جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم، اور دیگر سنگین خلاف ورزیوں کے شواہد اکٹھا کرنا، ذمہ دار افراد کی شناخت کرنا، اور ان کے خلاف قانونی مقدمات کے لیے دستاویزی فائلیں تیار کرنا ہے، تاکہ انہیں قومی یا بین الاقوامی عدالتوں میں انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
اس قرارداد کے تحت افغانستان میں انسانی حقوق کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کے اختیارات میں بھی توسیع کی گئی ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم "ہیومن رائٹس واچ" کی محقق فرشتہ عباسی کے مطابق، یہ اقدام افغانستان میں طویل عرصے سے جاری استثنیٰ اور غیر ذمہ داری کے خلاف عالمی برادری کا واضح پیغام ہے کہ سنگین جرائم کے مرتکب افراد کو انصاف کا سامنا کرنا پڑے گا۔ نیا تحقیقاتی ادارہ نہ صرف طالبان، بلکہ سابقہ حکومت، جنگی سرداروں، غیر ریاستی مسلح گروہوں اور دیگر تمام متعلقہ فریقین کی جانب سے کی گئی انسانی حقوق کی پامالیوں کی بھی تحقیقات کرے گا۔ اس ادارے کو بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) سے بھی تعاون کی ہدایت دی گئی ہے، جس نے حال ہی میں طالبان کے دو اعلیٰ رہنماؤں کے خلاف صنفی استحصال کے الزامات میں وارنٹ جاری کیے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس ادارے کو فوری طور پر فعال کریں، جبکہ رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ادارے کے کام کے لیے درکار مالی وسائل مہیا کریں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب اقوام متحدہ مالی بحران کا شکار ہے۔ یہ اقدام افغان عوام، خصوصاً خواتین اور بچیوں کے لیے ایک امید کی کرن ہے، جنہیں طالبان کے سخت گیر احکامات کے تحت روزانہ کی بنیاد پر تعلیم، صحت، اور نقل و حرکت جیسے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی قانون سازوں کا چین کو چِپ سازی کے آلات کی فروخت پر وسیع پابندیوں کا مطالبہ
-
پنجاب میں دو سالوں میں زراعت تباہ ہوچکی ، گندم میں 17سو کروڑ کا فراڈ ہے
-
چینی کمپنی کا ابوظہبی میں پہلا اوورسیز پلانٹ، 30 کروڑ درہم کی سرمایہ کاری
-
پاکستان کا خواتین کو درپیش مظالم کو جاگر کرتے ہوئے عالمی برادری سے تحفظ دینے کا مطالبہ، اقوام متحدہ میں بھارتی نمائندے سے زبانی جھڑپ
-
ٹرمپ نے ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو فسادی قراردے دیا
-
غزہ جنگ میں دو برس کے دوران1152 اسرائیلی فوجی ہلاک
-
چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ماہ کے دوران 16.5 ارب ڈالر اضافہ
-
ایٹمی سلامتی اور حفاظت کی صورتحال بدستور خراب ہو رہی ہے، آئی اے ای اے
-
اقوام متحدہ کا غزہ میں اسرائیلی کارروا ئیاں فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ
-
امریکی صدر کا تمام درآمدات پر25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
-
انتونیو گوتریش کی یمن میں یو این عملے کی گرفتاریوں کی شدید مذمت
-
خادم الحرمین شریفین کی مسجد قبلتین کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.