زیمبیا کے سونے کی کان میں حادثہ، 4 افراد ہلاک

منگل 7 اکتوبر 2025 14:11

لوساکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) زیمبیا کے شمالی ضلع شیوانگانڈو میں ایک سونے کی کان بیٹھ جانے کے باعث چار غیر قانونی کان کن ہلاک ہو گئے،چینی میڈیاکے مطابق پولیس کے مطابق حادثہ نیو سین گولڈ مائن میں اس وقت پیش آیا جب یہ افراد دستی طریقے سے سونا نکالنے میں مصروف تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کے ترجمان رے ہامونگا نے اپنے بیان میں بتایا کہ کان کی دیوار گرنے کے بعد امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کی گئیں، تاہم بدقسمتی سے جب تک امدادی ٹیمیں متاثرہ افراد تک پہنچیں، چاروں افراد جان کی بازی ہار چکے تھے۔

پولیس نے جاں بحق افراد کی شناخت بھی ظاہر کر دی ہے۔ہامونگا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی کان کنی سے باز رہیں، کیونکہ یہ نہ صرف غیر محفوظ ہے بلکہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ زیمبیا کے مختلف علاقوں میں سونے سمیت دیگر معدنیات کی دریافت کے بعد غیر قانونی کان کنی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، حالانکہ حکومت چھوٹے پیمانے کی کان کنی کو لائسنس کے ذریعے قانونی بنانے کی کوششیں کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :