سندھ اسمبلی ، عامر صدیقی نے کراچی کی خستہ حال سڑکوں اور خراب سگنلز سے متعلق تحریک التواء جمع کرادی

منگل 7 اکتوبر 2025 20:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ایم پی اے عامر صدیقی کی جانب سے کراچی کی خستہ حال سڑکوں اور خراب سگنلز سے متعلق تحریک التواء جمع کرادی گئی ہے ۔محمد عامر صدیقی نے کہا کہ ترقی یافتہ شہروں کے قوانین کراچی جیسے خستہ حال شہر پر لاگو نہیں ہوسکتے۔

(جاری ہے)

جب تک سڑکیں اور ٹریفک نظام درست نہیں ہوتے، چالان فوری طور پر بند کیے جائیں۔کراچی کے عوام پہلے ہی ٹوٹی سڑکوں اور خراب نظام کا شکار ہیں، مزید بوجھ نہ ڈالا جائے ۔ایوان سے اپیل ہے کہ محکمہ ٹریفک اور ٹرانسپورٹ شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرے، فی الوقت ٹریفک چالان روکے جائیں اور پہلے سڑکوں و سگنلز کی بحالی کا کام مکمل کیا جائے۔