Live Updates

فلسطینی عوام نے بے مثال صبر، حوصلے اور قربانیوں کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ،ْ جاوداں فہیم

دو سال سے جاری یہ مزاحمتی جدوجہد ظلم کے مقابلے میں ایمان، عزم اور استقلال کی روشن علامت بن چکی ہے،جماعت اسلامی خواتین پاکستان، فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کو دہراتی ہے ،ْجدوجہد کو اپنی اخلاقی طاقت سے جاری رکھے گی،ناظمہ کراچی کا بیان

منگل 7 اکتوبر 2025 21:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے تحریکِ مزاحمتِ فلسطین کے دو سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں کہا کہ فلسطینی عوام نے بے مثال صبر، حوصلے اور قربانیوں کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ دو سال سے جاری یہ مزاحمتی جدوجہد ظلم کے مقابلے میں ایمان، عزم اور استقلال کی روشن علامت بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل کو نہیں مانتے۔حماس کے بغیر کوئی معاہدہ قبول نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے شہداء، مجاہدین اور معصوم بچوں کی قربانیاں پوری امت کے ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہیں۔ امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ فلسطین کے لیے عملی مدد، سیاسی و سفارتی حمایت اور انسانی ہمدردی کے تمام تقاضے پورے کرے۔جاوداں فہیم نے کہا کہ جماعت اسلامی خواتین پاکستان، فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کو دہراتی ہے اور اس جدوجہد کو اپنی اخلاقی و فکری طاقت سے جاری رکھے گی۔

انہوں نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں، اداروں اور سماجی حلقوں میں فلسطین کے لیے آگاہی مہم کو مزید مضبوط بنائیں تاکہ دنیا کو بتایا جا سکے کہ فلسطین کی آزادی صرف فلسطینیوں کا نہیں، پوری امت کا مشترکہ مشن ہے۔
Live غزہ امن معاہدہ سے متعلق تازہ ترین معلومات