Live Updates

جماعت اسلامی کا غزہ میں جاری مظالم کے خلاف چلڈرن مارچ کیا گیا

منگل 7 اکتوبر 2025 21:05

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) جماعت اسلامی کا غزہ میں جاری مظالم کے خلاف چلڈرن مارچ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف ضلع آفس سے ڈی سی چوک تک چلڈرن مارچ نکالا گیا، مارچ میں معصوم بچوں، طلباء، اور مختلف طبقہ فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مارچ کی قیادت جماعت اسلامی کے رہنما محمد ابوبکر سومرو، حاجی دیدار علی لاشاری اور انجمن تاجران کے صدر میر احمد علی بروہی نے کی، شرکاء ہاتھوں میں فلسطینی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر ’’فلسطین کے بچوں پر ظلم بند کرو‘‘ ، ’’اسرائیلی جارحیت نامنظور‘‘ اور ’’ہم سب فلسطینی ہیں‘‘ جیسے نعرے درج تھے، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے معصوم فلسطینی بچوں، عورتوں اور بزرگوں پر بمباری انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے، عالمی طاقتوں اور اقوامِ متحدہ کی خاموشی افسوسناک ہے، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ امت مسلمہ کے دکھ درد میں آواز بلند کی ہے اور آج جیکب آباد کے بچے فلسطین کے بچوں سے یکجہتی کا پیغام دے رہے ہیں مقررین نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی سطح پر فلسطین کے مسئلے کو بھرپور انداز میں اجاگر کرے اور اسرائیلی مظالم رکوانے کے لیے موثر کردار ادا کرے۔

Live غزہ امن معاہدہ سے متعلق تازہ ترین معلومات