cغیر قانونی رکشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری

منگل 7 اکتوبر 2025 22:50

Aکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اکتوبر2025ء) کمشنر/چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی ہدایت پر شہر میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن علی درانی کی نگرانی میں ڈی ایس پی ٹریفک سریاب سرکل یاور عباس ہمراہ ٹریفک پولیس اور آر ٹی اے ٹیم یونیورسٹی آف بلوچستان، سریاب روڈ پر سنیپ چیکنگ کیا گیا۔

دورانِ کارروائی بغیر پرمٹ چلنے والے 7 رکشوں کو سیکشن 115 موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت تحویل میں لے لیا گیا، جبکہ 17 رکشوں کے خلاف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان جاری کیے گئے۔اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی رکشوں کے خلاف کارروائیاں شہر بھر میں جاری رہیں گی تاکہ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے