صدر آصف علی زرداری کی نوابشاہ میں لنجار ہاؤس جاکر صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار اور طارق علی سولنگی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

بدھ 8 اکتوبر 2025 01:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے نوابشاہ میں لنجار ہاؤس جاکر صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار اور طارق علی سولنگی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کے پریس ونگ سے منگل کو جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے غمزدہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصالِ ثواب اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ماں کی محبت اور شفقت کا کوئی نعم البدل نہیں، ان کا انتقال خاندان کے لیے ایک گہرا صدمہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غم کے اس موقع پر غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :