بنگلہ دیشی فوٹوگرافر اور مصنف شاہد العالم کو اسرائیلی فوجیوں نے اغوا کر لیا

بدھ 8 اکتوبر 2025 12:36

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) بنگلہ دیشی فوٹوگرافر اور مصنف شاہد العالم کو اسرائیلی فوجیوں نے اغوا کر لیا ہے۔ ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق وہ غزہ کے لیے ضروری سامان لے جانے والے امدادی فلوٹیلا میں شامل بحری جہازوں میں سے ایک پر موجود تھے۔ فیس بک پر جاری ایک وڈ یو میں شاہدالعالم نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اسرائیلی فورسز نے روک لیا اور اغوا کر لیا۔

(جاری ہے)

وڈیو میں شاہد العالم نے اپنا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ میں شاہد العالم، ایک فوٹو گرافر اور بنگلہ دیشی مصنف ہوں، تو ہمیں سمندر میں روکا گیا ہے اور مجھے اسرائیل کی قابض افواج نے اغوا کر لیا ہے، یہ ملک غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے ۔فریڈم فلوٹیلا کولیشن نے اطلاع دی ہے کہ روکی جانے والی کشتیاں غزہ کے ہسپتالوں کے لئے 110,000 ڈالر سے زیادہ کی ضروری طبی اور غذائی امداد لے کر جارہی تھیں۔