سیالکوٹ پولیس موبائل خدمت مرکز وین سبلائم چوک اگوکی روڈ نزد نظام سنز فیکٹری میں خدمات فراہم کیں

بدھ 8 اکتوبر 2025 13:34

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) سیالکوٹ پولیس موبائل خدمت مرکز وین آج سبلائم چوک، اگوکی روڈ نزد نظام سنز فیکٹری میں خدمات فراہم کیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے سبلائم چوک اگوکی روڈ نظام سنز سیالکوٹ میں پولیس موبائل خدمت مرکز وین نے عوام کو خدمات فراہم کیں،اس دوران عوام کو ایک ہی چھت تلے 14 سہولیات فراہم کی گئیں جن میں لرنرز ڈرائیونگ پرمٹ، کریکٹر سرٹیفکیٹ، وہیکل کلیئرنس سرٹیفکیٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس، انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ، جنرل پولیس سروسز، گمشدگی دستاویزات، اندراج کرایہ دار، تجدید ڈرائیونگ لائسنس، قانونی رہنمائی برائے تحفظ خواتین، اندراج ملازم، جرم کی اطلاع، ایف آئی آر کاپی اور گمشدہ بچوں کی اطلاع شامل تھیں۔

متعلقہ عنوان :