امریکی کارساز کمپنی لوسِیڈ کا سعودی عرب میں ایک ہزار گاڑیاں تیار کرنے کا اعلان

بدھ 8 اکتوبر 2025 15:04

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی لوسِیڈ گروپ نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں اس نے 3891 گاڑیاں تیار کیں جبکہ مزید ایک ہزار سے زائد گاڑیاں سعودی عرب بھیجی گئیں تاکہ انہیں مملکت میں اسمبل کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق اس دوران کمپنی نے مجموعی طور پر 4078 گاڑیاں صارفین کے حوالے کیں۔رپورٹ کے مطابق جنوری سے ستمبر 2025 کے اختتام تک لوسِیڈ نے مجموعی طور پر 9966 گاڑیاں تیار کیں، اس میں وہ اضافی گاڑیاں شامل نہیں جو سعودی عرب بھیجی گئیں۔ اسی عرصے میں کمپنی نے 10496 گاڑیاں ترسیل کیں۔