بھارت، پاور پلانٹ میں لفٹ گرنے سے 4 ملازمین ہلاک، 6 زخمی

بدھ 8 اکتوبر 2025 17:52

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں پاور پلانٹ میں لفٹ گرنے سے 4 ملازمین ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ رات کو ضلع سکتی کے گائوں اوچھپنڈا میں واقع پاور پلانٹ میں اس وقت پیش آیا جب 10 کارکنوں کا ایک گروپ شفٹ مکمل کرنے کے بعد لفٹ میں نیچے آ رہا تھا کہ اچانک لفٹ گر گئی، جس سے تمام کارکن زخمی ہو گئےجنہیں قریبی ضلع رائے گڑھ کے جندل فورٹس ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں4 ملازمین دم توڑ گئےجبکہ 6 ملازمین کا علاج جاری ہے۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ لفٹ کی حال ہی میں مرمت کی گئی تھی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔