وہاڑی ،بھٹہ خشت کے قریب سی سی ڈی ٹیم کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایک خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

بدھ 8 اکتوبر 2025 16:41

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) بھٹہ خشت وہاڑی کے قریب سی سی ڈی ٹیم کا ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ ہوا جس میں نقب زنی اور چوری کی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث ایک خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ٹیم بسلسلہ گشت و پڑتال جرائم نزد بھٹہ خشت پہنچی تو شیرگڑھ راجباہ روڈ کی جانب سے موٹرسائیکل پر سوار تین مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جنہوں نے رکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

پولیس نے حفاظتِ خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی جس سے سرکاری گاڑی کے بمپر سمیت دیگر حصے متاثر ہوئے تاہم اہلکار محفوظ رہے۔ فائرنگ کے دوران دو ڈاکو موٹرسائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ان کا ایک ساتھی زخمی حالت میں سڑک کنارے گرا ملا جسے گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار زخمی نے اپنا نام محمد ساجد عرف بگو ولد محمد جمیل قوم ملک تیلی سکنہ بھٹہ کالونی جلہ جیم میلسی بتایا، جو نقب زنی اور چوری کی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث ہے۔ پولیس نے موقع سے 30 بور پسٹل برآمد کر لیا۔\378