
پتوکی،پنجاب حکومت کے نام فرضی ٹھیکیدار کی بجلی کے نئے کنکشن کے نام پر ٹیسٹ رپورٹ کے زریعے عوام سے لوٹ مار جاری
بدھ 8 اکتوبر 2025 23:00
(جاری ہے)
لیسکو لاہور ڈویژن کے ایریا قصور کی ڈویژن پھولنگر اور سب ڈویژن پتوکی ،پھولنگر ،جمبر، ،ہلہ،سرائے مغل کے گردو نواح میں پنجاب حکومت کے نام فرضی ٹھیکیدار کی بجلی کے نئے کنکشن کے نام پر بجلی وائرنگ ٹیسٹ رپورٹ کے زریعے عوام سے لوٹ مار جاری ہے فرضی بجلی وائرنگ ٹیسٹ رپورٹ کے نام پر قومی خزانے کو بھاری نقصان ہونے لگاپتوکی احاطہ کشمیر میں بیٹھے فرضی ٹھیکیداراشرف باٹو نامی نے اپنے گھر کی بیٹھک میں ایک اڈہ بنارکھا ہے جہاں پر بجلی وائرنگ ٹیسٹ رپورٹ کی مد میں شہریوں سے گھر بیٹھے ایک ٹیسٹ رپورٹ بنانے کے 100روپے کی بجائے 700سے 800،1000روپے تک وصول کرنا شروع کردئے ہیںشہری اس فرضی ٹیسٹ رپورٹ کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور حکومت میں جب بھی نیا ڈیمانڈ نوٹس جاری ہوتا تھا تو بجلی کے نئے کنکشن کیساتھ ٹیسٹ رپورٹ لاگو نہیں تھی اور متعلقہ بنک بغیر رپورٹ بجلی کا نیا ڈیمانڈنوٹس جمع کرلیتے تھے جبکہ لیسکو حکام پتوکی نے الیکٹرک انسپکٹریٹ ٹیسٹ رپورٹ سے ملی بھگت کرکے بجلی کے نئے ڈیمانڈ نوٹس کے ساتھ ٹیسٹ رپورٹ لازمی قرار دے رکھی ہے جبکہ اس ٹیسٹ رپورٹ کا محکمہ کو کوئی فائندہ نہیں اور عوام لٹنے پر مجبور ہے اس سلسلے میں اشرف باٹو نامی ٹھیکیدار کا کہنا ہے کہ ہم نے پنجاب حکومت سے اس ٹیسٹ رپورٹ کا ٹھیکہ اور لائسنس لے رکھا ہے شہریوں نوید بھٹی ،اکمل علی کمبوہ ،چوہدری اصغر جٹ، حاجی ارشد، شوکت علی سمیت دیگر نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف ،وفاقی وزیر پانی و بجلی اویس لغاری ،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ،چیف لیسکو لاہور محمد رمضان بٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے نئے کنشن کے نام پر اس فرضی ٹیسٹ رپورٹ کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ لوٹ مار ختم ہو اور شہریوں کو سکھ کا سانس مل سکے ۔

مزید قومی خبریں
-
سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے رونا دھونا کیا اور نہ کسی کے آگے ہاتھ پھیلائے، مریم نواز
-
لاہورمیں کرائم کم نہ ہو سکا، رواں برس سٹریٹ کرائم کے 3 ہزار سے زائد مقدمات درج
-
پاکستان میں ایڈز کے مریضوں میں خطرناک اضافہ، 9 ماہ میں 10 ہزار نئے کیس رپورٹ
-
طلال چوہدری نے دربار صوفی برکت علیؒ پر حاضری دی
-
ْکم از کم اجرت نہ دینے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے‘ منشاء اللہ بٹ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا سیلاب بحالی پروگرام 2025ء کا باقاعدہ افتتاح
-
کراچی، انٹرپول کی مدد سے ماسی گینگ کا سرغنہ گرفتار
-
گورنرسندھ کی دیوالی پر صوبے بھر کی ہندو برادری کومبارکباد
-
مذہبی جماعت کے خلاف درج مقدمات کی تفتیش کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل
-
حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
-
چھاتی کے کینسر کی بروقت تشخیص سے علاج ممکن ہے،ڈاکٹر ناصرہ نسیم
-
سپیشلائزڈ ڈیجیٹل سکلزٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں 200 ٹرینرز کو مختلف شعبوں میں آن لائن تربیت دی جائے گی، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.