غزہ میں نسل کشی میں معاونت، اٹلی کیخلاف عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر

بدھ 8 اکتوبر 2025 22:15

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2025ء) غزہ میں نسل کشی میں معاونت کرنے پر اٹلی کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق درخواست میں اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی، وزرائے دفاع و خارجہ سمیت دیگر عہدیداران کو نامزد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے پر اٹلی کے خلاف کارروائی کی اپیل کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق درخواست فلسطینی حقوق کے گروپ نے یکم اکتوبر کو جمع کروائی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 50 سے زائد قانونی ماہرین اور عوامی شخصیات نے مشترکہ طور پر درخواست دائر کی۔درخواست میں مو?قف اختیار کیا گیا ہے کہ اٹلی نے اسرائیل کو مہلک ہتھیار دے کر جنگی جرائم میں شمولیت اختیار کی، اٹلی کی حکومت غزہ میں جاری نسل کشی میں شراکت دار ہے۔