ٰپی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر خان کی سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ نامزدگی پر مبارکباد

امید ہے سہیل آفریدی ایک دیانتدار ٹیم تشکیل دیں گے،پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو گراس روٹ لیول سے کارکنوں کو قیادت تک پہنچاتی ہے ، جنید اکبر خان

بدھ 8 اکتوبر 2025 19:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2025ء) پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے نامزد وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی ایک باصلاحیت، ایماندار اور متحرک رہنما ہیں جن پر پارٹی قیادت کو مکمل اعتماد ہے۔

(جاری ہے)

جنید اکبر نے کہا کہ امید ہے سہیل آفریدی صوبے میں ایک ایماندار، عوام دوست اور وڑنری ٹیم تشکیل دیں گے جو بانی پی ٹی آئی کے نظریے کے مطابق صوبے کو ترقی اور امن کی راہ پر گامزن کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو گراس روٹ لیول سے کارکنوں کو قیادت کے مقام تک لاتی ہے، اور سہیل آفریدی کی نامزدگی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پارٹی میں محنت اور خلوص کو ہمیشہ عزت دی جاتی ہے۔صوبائی صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی متحد اور منظم انداز میں خیبر پختونخوا کے عوام کی خدمت جاری رکھے گی۔