ایف ڈی اے کا رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

بدھ 8 اکتوبر 2025 19:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے کارروائی کرکے مدینہ ٹاؤن اور علامہ اقبال کالونی کے بازاروں سے ہر قسم کی عارضی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج کی زیر نگرانی ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے مختلف علاقوں میں تجاوزات کی صورتحال کو چیک کیا تو مدینہ ٹاؤن اور علامہ اقبال کالونی کے بعض بازاروں میں دکانداروں، ریڑی بانوں، پھل،سبزی فروشوں اور دیگر نوعیت کا کاروبار کرنے والوں نے سڑکوں اور سرکاری جگہوں پر سٹال لگا عوامی گزرگاہوں کو روک رکھا تھا جس کےباعث شہریوں کو گزرنے میں بھی مشکلات کا سامنا تھا۔

ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے آپریشن کر کے تجاوزات میں استعمال ہونے والا سامان اٹھا کر قبضہ میں لے لیا اور راستوں کو کلیئر کر دیا۔ ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ دکاندار کسی قسم کی پختہ یا عارضی تجاوزات کرنے سے اجتناب کریں بصورت دیگر باز نہ آنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کرائے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :