سلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پاکستان بوائے اسکاٹس ایسوسی ایشن کے چیف کمشنر کے انتخابات کرائے جائیں ،صدرمملکت کی وفاقی وزارت تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ کو ہدایت

بدھ 8 اکتوبر 2025 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) صدر مملکت و چیف اسکاٹ پاکستان نے پاکستان بوائے اسکاٹس ایسوسی ایشن کی موجودہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزارت تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ کو ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پاکستان بوائے اسکاٹس ایسوسی ایشن کے قواعد و ضوابط کے مطابق نیشنل کونسل کا اجلاس بلا کہ چیف کمشنر کے انتخابات کرائے جائیں ۔

ایوان صدر سے جاری ہونے والے خط کے ذریعہ 10 اکتوبر کو پاکستان اسکاوٹس کیڈٹ کالج بٹراسی مانسہرہ میں بلائی جانے والی میٹنگ غیر قانونی قرار دیتے ہوئے منسوخ کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے سابقہ چیف کمشنر کی مدت 3 اکتوبر 2025کو ختم ہو گئی تھی جب کہ قواعد کے مطابق انٹرنیشنل کمشنر کو قائم مقام چیف کمشنر کی ذمہ داریاں سنبھالنا تھا لیکن ان کی تقرری کی توثیق بھی صدر مملکت و چیف اسکاٹ کی جانب سے نہیں ہو سکی تھی ،جس کہ باعث یہ دونوں عہدے خالی تھے۔

(جاری ہے)

اس صورتحال کے پیش نظر صدر و چیف اسکاوٹ پاکستان نے وفاقی وزارت تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ کو ہدایت کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے تناظر اور پاکستان بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے قواعد کے مطابق قومی کونسل کا اجلاس بلا کر نئے چیف کمشنر کے لئے انتخابات کرائے جائیں۔