سعودی عرب میں ماحول دوست کار ریس11اکتوبر کو منعقد ہوگی

جمعرات 9 اکتوبر 2025 08:50

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) سعودی عرب کے قدیہ سٹی میں انٹرنیشنل آٹو موبائل فیڈریشن کا افتتاحی ایکسٹریم ایچ ورلڈ کپ 9 سے 11 اکتوبر تک منعقد ہو رہا ہے۔سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایف آئی اے ایکسٹریم ایچ ورلڈ کپ، جو دنیا کی پہلی ہائیڈروجن سے چلنے والی موٹر سپورٹ ہے، نے سعودی عرب کے قدیہ سٹی کو اپنے پہلے ایونٹ کی میزبانی کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

یہ ریس جبلِ تویق کے دلکش پس منظر میں منعقد ہوگی جو اس وقت دنیا کے ایک ممتاز موٹر سپورٹس مقام میں تبدیل ہونے کے عمل سے گزر رہا ہے۔یہ دنیا کا پہلا شہر ہے جو مکمل طور پر تفریح کے لیے بنایا گیا ہے، جہاں کھیل اور ثقافت ایک ساتھ ملتے ہیں۔اس وژن کا مرکز نیا متعارف ہونے والا ’سپیڈ پارک ٹریک‘ ہے، یہ ٹریک قدیہ سٹی کے عالمی معیار کی موٹر سپورٹ کے عزم کی علامت ہے، جس میں ڈرامائی تبدیلیاں، 20 منزلہ ’بلیڈ‘ ٹرن جیسی منفرد خصوصیات، اور نئے سکس فلیگز تھیم پارک اور ایکوعریبیہ جیسے تفریحی مقامات ہیں۔