لاہور ، 769 تجاوزات ہٹا کر سامان ضبط کر لیا گیا

جمعرات 9 اکتوبر 2025 12:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ’’ستھرا پنجاب‘‘مہم بھرپور انداز میں جاری ہے ، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ریگولیشن اسکواڈ نے 769تجاوزات ہٹا دیں اور سامان ضبط کر لیا ۔ ترجمان کے مطابق ستھرا پنجاب مہم کے دوران 1509غیر قانونی بینرز اور فلیکسز ہٹا دیئے گئے۔

(جاری ہے)

تجاوزات مافیا کی سرکوبی کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے ، ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کی سربراہی میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشنز جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا کہ لاہور سے بلا تفریق تمام غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے تجاوزات کے ہاٹ سپاٹس کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔