پاک فوج ملک کی سا لمیت، امن اور استحکام کی ضامن ہے ،رانا مظفر علی فاروقی

جمعرات 9 اکتوبر 2025 12:43

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) صدر انجمن تحفظ حقوقِ شہریاں کمالیہ رانا مظفر علی فاروقی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاک فوج ملک کی سا لمیت، امن اور استحکام کی ضامن ہے ۔ پاک فوج نے ہر مشکل گھڑی میں قوم کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے وطنِ عزیز کا دفاع کیا ہے ۔ دہشت گردی کے خاتمے ، قدرتی آفات میں عوام کی مدد اور ملکی ترقی میں پاک فوج کا کردار قابلِ تحسین ہے ۔

پاک فوج نہ صرف سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے بلکہ اندرونِ ملک بھی عوام کی خدمت میں پیش پیش رہتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ قوم کا ہر فرد اپنے سپاہیوں کے ساتھ کھڑا ہے ، اور کسی بھی منفی پروپیگنڈے یا بیرونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا پاک فوج ہمارے ماتھے کا جھومر اور فخرِ ملت ہے ، اس کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ رانا مظفر علی فاروقی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اتحاد، نظم و ضبط اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ ملک دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنائیں اور اپنے اداروں پر مکمل اعتماد رکھیں پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کا راز ہماری مضبوط افواج اور متحد قوم میں پوشیدہ ہے ۔